پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد میں جلسہ تاریخ ساز ہوگا‘ افتخار شہزادہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد میں جلسہ تاریخ ساز ہوگا اور یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں افتخار شہزادہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن منظم ہو رہے ہیں۔ افتخار شہزادہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کی نئے سرے سے تعمیر ہوگی اور محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنایاجائے گا جو فلاحی ریاست ہوگی۔