دنیا کا سب سے چھوٹا ملک جس کی آبادی صرف 33 افراد پر مشتمل ہے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:58

دنیا کا سب سے چھوٹا ملک جس کی آبادی صرف 33 افراد پر مشتمل ہے
نیواڈا: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017) دنیا کا سب سے چھوٹا ملک صرف 33 افراد پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ 6.3 ایکڑ ہے۔ جیسے پوری دنیا کو معلوم ہے کہ بھارت اور چین کا شمار دنیا کی سب زیادہ آبادی رکھنے والی ممالک میں ہوتا ہے اسی طرح دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ریپلک آف مولوسیا ہے جس کی آبادی صرف چند لوگوں پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریپبلک آف مولوسیا کا شمار دنیا کے سب سے چھوٹے ملک میں ہوتا ہے جس کی آبادی صرف 33 افراد پر مشتمل ہے اور اسکا رقبہ 6.3 ایکڑ ہے جو کہ مریکی ریاست نیواڈا میں قائم ہے، ریپبلک آف مولوسیا ایک خود ساختہ ملک ہے جس کی اقوام متحدہ اور کسی دوسرے ملک کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی اس کو الگ ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ1977میں ریپبلک آف مولوسیا کو بنانے کا خیال کیوین بوگلے اور ان کے دوستوں کو آیا جو اس چھوٹی سے جگہ پر رہائش پذیر تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے طور ریپبلک آف مولوسیا کی آزاد ریاست کا اعلان کیا اور کیوین بوگلے کو ملک کا صدر نامزد کردیا، کیوین بوگلے کے 2 بچے ہیں جب کہ ان کی بیگم کو فرسٹ لیڈی کا درجہ حاصل ہے اور کیوین بوگلے گزشتہ 40 سال سے خود ساختہ صدر بن کر بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ریپبلک آف مولوسیا کا ملک میں اپنا قانون، ثقافت اور کرنسی ہے جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال ملک میں آتی ہے اور ملک میں داخلے کے لیے انہیں سیاحوں کو اپنے پاسپورٹ پر مہر بھی لگوانا پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :