آرمی میڈکل کور پاک فوج اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرتی ہے ،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے بچائو میں میڈیکل کور کا کردار لائق تحسین ہے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کا آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کے دورہ پر خطاب ، یادگار شہداء پر حاضری ، پھول چرھائے اور فاتحہ خوانی کی سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز بھی لگائے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:01

آرمی میڈکل کور پاک فوج اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرتی ہے ..
راولپنڈی/ ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی میڈکل کور پاک فوج اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرتی ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے بچائو میں میڈیکل کور کا کردار لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے ۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا بھی موجود تھے ۔آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا ۔ جنرل قمر جاوید نے کہا کہ آرمی میڈکل کور پاک فوج اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرتی ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے بچائو میں میڈیکل کور کا کردار لائق تحسین ہے ۔آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چرھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :