ْبلوچستان سمیت ملک میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کی وارداتیں قابل مذمت ہیں‘میاں مقصود احمد

بھارت دہشتگردوں کی کھلم کھلاسپورٹ کررہاہے،عالمی برادری اپنا کردار اداکرے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:52

ْبلوچستان سمیت ملک میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کی وارداتیں قابل مذمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کرم ایجنسی کے بعد بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی حالیہ وارداتوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر محفوظ کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور اس کے پیچھے بھارت، اسرائیل اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیاں کارفرما ہیں۔

دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار اور افراتفری کی فضاقائم کرکے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بناناچاہتی ہیں جبکہ بھارت کے بعداب امریکہ کی جانب سے بھی اس کی مخالفت سامنے آچکی ہے جوکہ حکومت کی برکس اعلامیے کے بعد دوسری بڑی سفارتی محاذوں پر ناکامی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ ملک دشمن قوتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے ۔

(جاری ہے)

معصوم جانوں اور خاص کرسیکورٹی اداروں پر حملے ملک کے دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی گھنائونی حرکت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اس کے دفاعی اداروں نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ناقابل تلافی نقصان برداشت کیا ہے مگر یہ کسی المیے سے کم نہیں کہ ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے امریکہ عالمی برادری میں پاکستان پر دہشتگردوں کی سپورٹ کا الزام لگا کر ہمیںتنہا کرنے کی کوششیں کررہاہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنگامی طورپر داخلہ وخارجہ پالیسیوں کو ازسرنوتشکیل دیتے ہوئے عوام کی امنگوں کے مطابق آئندہ کی حکمت عملی وضع کی جائے۔پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور دنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اور برما کی حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم وستم کابازار گرم کررکھا ہے اس کی اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی جانب سے محض خالی خولی مذمت نہیں ہونی چاہئے بلکہ برما اور ہندوستان کی حکومتوں کاعالمی برادری بائیکاٹ کرے اور ان کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ شرمناک بات ہے کہ بھارت جیسے ملک کو دہشتگردوں کی ہرممکن امدادکرنے کے حوالے سے کھلی چھٹی حاصل ہے۔عالمی برادری اقوام متحدہ اور انسانیت کی علم برداراین جی اوزوقتی مفادات کی خاطراندھی،بہری اور گونگی ہوچکی ہیں۔امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں اگر کوئی مسلمان ملوث ہوتاتودنیا اور عالمی میڈیا کامعیار اورسوچ کااندازہی مختلف ہوتا۔

متعلقہ عنوان :