تیسری تین روزہ عالمی ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ سائن ایج ٹیکنالوجی نمائش کل شروع ہو گی

پاکستان سمیت 15ممالک سے 150کمپنیوں کے 10ہزار سے زائد نمائندے اور غیر ملکی وفود شرکت کرینگے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) تیسری تین روزہ عالمی ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈسائن ایج ٹیکنالوجی نمائش (ڈی پی ایس ورلڈ( کل 20 اکتوبربروزجمعہ ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہو گی جس میں 150کمپنیوں کے 10 ہزار سے زائد نمائندے اور 15ممالک بشمول چین، جرمنی، اٹلی، کوریا، نیدرلینڈ، سنگاپور و تائیوان سے غیر ملکی وفود شرکت کریں گے۔

نمائش کا افتتاح صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طاہر جاوید ملک کریں گے۔ نمائش کے منتظم فیکٹ ایگزی بیشنز کے سی ای او محمد سلیم خان تنولی نے گزشتہ روز بتایا کہ اس نمائش کا مقصد فروخت کنندگان اور خریداروں کے لیے ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ دنیا بھر میں ہونے والی جدید معلوما ت کا تبادلہ کریں گے جو انہیں ضرورت کی مشینری کا انتخاب کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

محمد سلیم تنولی نے کہا کہ فیکٹ ایگزی بیشنز نے ہمیشہ کاروباری افراد اور کمپنیوں کے فروخت کنندگان اور خریداروں کو آپس میں ملایا ہے اور عالمی معیار کے ایونٹس منعقد کیے ہیںتاکہ کاروباری طبقہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ ڈی پی ایس نمائش پاکستان میں ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایچ کی صنعت میں اعلی معیار کے حصول کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :