وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نویں ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:48

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نویں ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی استنبول پہنچ گئے جہاں وہ نویں ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔تفصیلات کے مطابق معاشی تعاون پر ڈی ایٹ تنظیم کا نواں اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئیوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی استنبول پہنچ گئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔اسلامی ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ میں مصر، ایران، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائشیا، نائیجیریا، ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔آٹھوں ممالک کی مجموعی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے ،ڈی ایٹ ممالک کی مشترکہ منڈی دس کھرب ڈالر سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کے مقاصد میں رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ اور عوامی زندگیوں میں بہتری بھی شامل ہے۔

ڈی ایٹ کا تنظیمی ڈھانچہ سمٹ ، کونسل اور کمیشن پر مبنی ہے۔ سمٹ میں سربراہان مملکت، کونسل میں وزرائے خارجہ جبکہ کمیشن میں اعلی حکام اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تنظیم کے چارٹر کے تحت زراعت، فوڈ سیکیورٹی، توانائی، معدنیات، صنعتی تعاون ، صحت ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ شامل ہے۔ پاکستان ڈی ایٹ تنظیم کا متحرک رکن ہے۔تاریخی شہر استنبول میں ہونیوالے نویں ڈی ایٹ اجلاس میں سربراہان مملکت و حکومت مستقبل کیلائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔