سندھ کے قبرستان ، سرکاری اسکول ، ہسپتال اور سرکاری محکمے پیپلز پارٹی کی بدترین کارکردگی کا زندہ ثبوت ہیں،علی اکبر گجر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے حیدرآباد جلسے میں جھوٹ کے پلندے کے جواب میں کہا ہے کہ سندھ کے قبرستان ، سرکاری اسکول ، ہسپتال اور سرکاری محکمے پیپلز پارٹی کی بدترین کارکردگی اور کرپشن کے زندہ ثبوت ہیں جہاں صوبائی حکومت مکمل ناکام ہو کر کرپٹ مافیاوں کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی نظر آتی ہی․ صوبے کی ترقی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرہون ہے جہاںسندھ کو موٹر وے کا تحفہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے دیا․ گرین لائن کراچی کے عوام کے لئے میاں محمد نواز شریف کا ایسا منصوبہ ہے جسے کراچی کے شہری صدیوں بھول نہیں سکیں گی․ سندھ میں تمام ترقیاتی منصوبے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بروز جمعرات انہوں نے اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے حیدرآباد جلسے کو سندھ کے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام تر سرکاری وسائل استعمال کر کے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سندھ کے عوام کو متوجہ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں،سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کو مسترد کر کے ثابت کردیا ہے کہ سندھ کی حکمران تین دہائیوں سے سندھ کے وسائل کو ذاتی دولت اکٹھی کرنے اور چند خاندانوں کے اثاثوں میں اضافہ کرنے والی جماعت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں․ سندھ کے عوام روٹی کپڑا اور مکان کے جھوٹے نعروں کے فریب سے آزادی کے لئے دور حاضر کے محمد بن قاسم کے منتطر ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے عوام کو غلامی اور محرومیوں کے ماضی سے آزادی دلائے گی․ انہوں نے کہا کہ کروڑوں کے سرکاری اشتہارات اور پیپلز پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کی دن رات کی کوششوں کو سندھ کے عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کے جھوٹے دعووں اور نعروں کو مسترد کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام اب کسی ایک خاندان کی ناقص حکمرانی کو برداشت کرنے کو تیار نہیں․ جمہوریت کے خلاف سازشیں کون کر رہا ہے سندھ کے عوام نے اچھی طرح پہچان لیا ہی․ سندھ میں ریکارڈ ترقی کے جھوٹے بے بنیاد دعوے سندھ کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جنہیں کئی دہائیوں سے روٹی کپڑے کے نام پر لوٹاجا رہا ہی․ سندھ کی ترقی کا دعو ی کرنے والے کشمور سے کراچی تک کوئی ایک ایسا منصوبہ عوام کو دکادیں جو پیپلز پارٹی کی موجودہ یا سابقہ کسی حکومت نے بنایا ہو-․ سندھ کے عوام اپنے مستقبل سے مایوس ہو کر اپنے کاروبار دوسے صوبوں کی طرف شفٹ کر رہے ہیں․ سندھ کے چھوٹے زمیندار زرعی پانی پر چند خاندانوں کے قبضے کی وجہ سے اپنے زرعی زمینیں اونے پونے فروخت کرنے پر مجبور کر دئے گئے ہیں․ سندھ بد ترین انتظامی کا شکار ہے جہاں ہر طرف کرپشن اقربا پروری اور مال بنانے کی سیاست کا راج ہے جس سے جان چھڑانے کے لئے سندھ کے عوام دور حاضر کے محمد بن قاسم میاں محمد نواز شریف کے منتظر ہیں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ کے عوام کرپشن سے نجات کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں ہماری قیادت بھی سندھ کے عوام کو موجودہ ناقص اور بد عنوان صوبائی حکمرانوں سے نجات کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہوگی․

متعلقہ عنوان :