حیدرآباد کا کامیاب جلسہ عوام کا پیپلز پارٹی قیادت پر اعتماد اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سہیل انورخان سیال

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیرداخلہ،معدنیات وزراعت سہیل انور خان سیال نے حیدرآباد میںپاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب جلسے اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر تمام عہدیداران،کارکنان کومبارکباد دی ہے اور اس حوالے سے انکی مجموعی کاوشوں کو سراہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کامیاب اور عظیم الشان جلسے نے پی پی پی سے عوام کی محبت اور نوجوان قیادت بلاول بھٹوزرداری پر اعتماد کو ثابت کردیا ہے اور اس بات کی نوید دی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ملک گیر کامیابی پی پی پی کا مقدر بنے گی،انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے خلاف سازشی عناصر کو عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے اور عوام ہی کی طاقت سے پی پی پی کی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں گے جس سے بلا شبہ جمہوری قوتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :