پیپلز پارٹی اپنی قیادت کی قربانیوں اور کارکنوں کی جدوجہد کی بدولت بڑی سیاسی حقیقت بن کر ابھری، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے سعید غنی ،پی پی پی کراچی ڈویژن کے سنئیر نائب صدر راجہ عبدالرزاق بلوچ،سیکریٹری اطلاعات کراچی ڈویژن اسپیکر سندھ اسمبلی سید ہ شہلا رضا ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار قائم خانی ،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کراچی ڈویژن شکیل چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے چڑکھانے والوں کے منہ پر حیدرآباد کا کامیاب اور بھرپور عوامی سمندر ایک تھپڑ کی مانند ہے جو ساری زندگی پی پی پی کے خاتمے کا خواب دیکھتے رہے اور پی پی پی اپنی قیادت کی قربانیوں اور اپنے ورکرز کی جدوجہد کی بدولت آج ایک بہت بڑی سیاسی حقیقت بن کر پاکستان کے عوام کے درمیان موجود ہے ،موجودہ (ن) لیگ حکومت نے ملک جو جس بحران سے دوچار ہے اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اس بحران سے نکالنے اور ملک کی معیشت کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے اور بیروزگاروں کو روزگار دلانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر چلانے کے لئے اب اس ملک کے کونے کونے سے ایک ہی صدا گونج رہی ہے ،چاروں صوبوں کی زنجیر بھٹو بے نظیر،انشاء اللہ اب سے ملک کے عوام حیدر آباد کے عوام کی طرح بیدار ہوچکے ہیں اور کراچی سے لے کر خیبر تک ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے کہ اس ملک کا اگلا وزیراعظم انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :