اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کی جائیں ، نا دیہ احمد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:47

پاکپتن۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر ( ای ۔سی۔سی) لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نا دیہ احمد، ڈسٹرکٹ انچارج عاصم ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے عوام دوست اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے، اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کی جائیں ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی وزیر اعلی پنجاب کے عوام دوست ویژن کے مطابق عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے ، لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر پنجاب لینڈ ریکارڈز انتظامیہ کی طرف سے قانونگوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سے پہلے پنجاب بھر میں تحصیل کی سطح پر 144 اراضی ریکارڈ سنٹر کے زریعے لوگوں کو اراضی سے متعلق خدمات کی فراہمی جاری ہے ، تحصیل ساہیوال میں ہڑپہ اور تحصیل پاکپتن میں نور پور میں قانونگوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کر دیے گئے ہیں ، ان اراضی ریکارڈ سنٹر سے لوگوں کو ابتدائی طور پر فردات کی فراہمی جاری ہے ، مستقبل میں قانونگوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے قیام کو وسعت دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :