کوئٹہ کے خودکش حملہ میں بیرونی عناصر ملوث ہیں، سردار منصب علی ڈوگر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:47

پاکپتن۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع رکن قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے خودکش حملہ میں بیرونی عناصر ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی دٖفاع کی مضبوطی کیلئے آرمی موجود ہے اور ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لئے پولیس موجود ہے۔دونوں بہتر طریقے سے فریضہ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی، پولیس اور دیگر اداروں کے تعاون سے دھشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ فوج نے دھشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے جس پر کل پاکستان پر تنقید کرنے والے آج پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :