درینہ رنجش پر فائرنگ سے محنت کش کی بیٹی زخمی ، مقدمہ درج

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:46

درینہ رنجش پر فائرنگ سے محنت کش کی بیٹی زخمی ، مقدمہ درج
چیچہ وطنی۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پرانی رنجش پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے محنت کش کی بیٹی کو زخمی کر دیا،پولیس کے مطابق گائوں 22/14-L میں ملزم گل شیر نے اپنے محلے دار احمد نیاز کی جوان بیٹی صائمہ بی بی پر فائر نگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی،زخمی کو تحصیل ہسپتال منتقل جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :