Live Updates

احتساب عدالت میں مقدمات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں جس پر ہمیں بہت اطمینان ہے، فواد چوہدری

عمران خان کی قیادت چلی تو تاریخی مقدمہ بھی چلا اور ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خاندان عدالت عظمیٰ کے سامنے کھڑا ہوا اور ملزم نامزد ہوگیا ج پاکستان کی عدالتی تاریخ کا اہم اور سب سے بڑا دن ہے جس میں نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن(ر) صفدر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ حسن اور حسین نواز پہلے ہی اشتہاری قراردیا جاچکا ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:13

احتساب عدالت میں مقدمات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں جس پر ہمیں بہت اطمینان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی عدالتی تاریخ کا اہم دن ہے۔ احتساب عدالت میں مقدمات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں جس پر ہمیں بہت اطمینان ہے۔ عمران خان کی قیادت چلی تو تاریخی مقدمہ بھی چلا اور ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خاندان عدالت عظمیٰ کے سامنے کھڑا ہوا اور ملزم نامزد ہوگیا، آج پاکستان کی عدالتی تاریخ کا اہم اور سب سے بڑا دن ہے جس میں نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن(ر) صفدر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ حسن اور حسین نواز پہلے ہی اشتہاری قراردیا جاچکا ہے۔

یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہ آج شریف خاندان پر لندن فلیٹس پر فرد جرم عائد ہوگئی، اس سارے معاملے میں سب سے زیادہ اہم پاپا نوازشریف ہیں کیونکہ اصل میں پاپی پاپا ہیں، جو عدالت میں ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیس میں دیگر چارسو لوگوں کے بھی نام ہیں، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور نیب بتائیں کیا ان کے لیے بھی ایک تحریک چلانی پڑے گی کیا پاکستان ایک بنانا ری پبلک ہے جہاں ہر کام کے لیے شہر بند یا احتجاج کرنا پڑے، کیوں ادارے اپنا کام کرنے کو تیار نہیں اور باقی لوگوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں کہ ان کی پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں لیکن آج سب سامنے آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کا بجٹ 16 ارب تھا جو 21 ارب تک لے جایا گیا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سے لندن فلیٹس بنائے گئے شریف خاندان 3 فلیٹس کی مالک رہی ہے لیکن اس سے بھی اہم مقدمات عزیزیہ اسٹیل مل اور ایف زیڈ آئی سمیت دیگر کیسز ہیں اور اگر جے آئی ٹی کا والیم 10 بھی سامنے آگیا تو پتہ نہیں کن کن ممالک میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے کاروبار سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات کو پاناما کے ساتھ تشبہہ دینا بھی گناہ ہے، ان کیسز کا نوازشریف کے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات