عامر خان کی فلم کو ناکام کہنے پرٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:12

عامر خان کی فلم کو ناکام کہنے پرٹوئٹر اکاؤنٹ معطل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) ٹوئٹر نے ضابطوں کی خلاف ورزی پر بھارت کے خود ساختہ بولی وڈ تنقید نگار اور کے آر کے باکس آفس نامی ویب سائٹ کے بانی کمال آر خان کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔تاہم کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کو ناکام کہنے پر ٹوئٹرنے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا، کیوں کہ عامر خان نہیں چاہتے کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رہیں ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کمال آر خان کے ٹوئٹر پر 60 لاکھ فالوؤرز ہیں، اور ان کا آفیشل اکاؤنٹ کمال آر خان ہے، جب کہ وہ بولی وڈ سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ ’کے آر کے باکس آفس‘ کے بھی بانی ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہو، اس سے قبل بھی گزشتہ برس ان اکا اکاؤنٹ دیوالی کے موقع پر اس وقت معطل کیا گیا تھا، جب انہوں نے اجے دیوگن کی فلم ’شیوے‘ پر تنقید کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :