کوئٹہ، خا تون بیوہ عرض محمد کو گروپ انشو رنس کی مد میں 1,87,000روپے کی رقم ادا کر دی گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) صو بائی محتسب بلو چستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر مسما ة جمال خا تون بیوہ عرض محمد کو گروپ انشو رنس کی مد میں 1,87,000/-روپے کی رقم ادا کر دی گئی اس سلسلے میں صو بائی محتسب سے درخواست کی گئی تھی کہ سا ئلہ کا شو ہر محکمہ صحت نو شکی میں بطورنر سنگ اردلی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اور دوران سر وس وفات پاگیا ۔

(جاری ہے)

لیکن محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے با رہا گزارشات کے باوجود گروپ انشو رنس کی رقم ادا نہیں کی ہے ۔صو بائی محتسب نے فوری طورپر کا روائی کر تے ہو ئے متعلقہ حکام سے وضا حت طلب کی جس پر محکمہ صحت بلو چستان نے تحریر ی طورپر آگاہ کیا کہ درخواست گزار کے حق میں گروپ انشو رنس کی مد میں 1,87,000/-روپے اد ا کر دیئے ہیں ۔جس کی بعدا زاں شکا یت کنندہ نے شکریہ خط کے ذریعے تصد یق کہ انہیں صو بائی محتسب کی ہد ایت پر گروپ انشو رنس کی رقم ادا کر دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :