پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار جانوروں کا گوشت جعلی مہریں لگا کر بیچنے کی کوشش ناکام بنا دی

غیر قانونی ذبح خانہ،نقلی مہریں، جعلی رسیدیں، کیڑے لگا گوشت چوہان روڈ سے غیر قانونی مذبح خانے سے 2400کلو خراب، بیمار گوشت برآمد مذبح خانے کے مالک، قصائی محمد اعجاز کے خلاف مقدمہ درج، مالک فرار ہوگیا پریشر سے پانی لگا کر تیار کیا گیابیمار جانور کاگوشت پیلا ہو چکا تھا ،ڈائریکٹرآپریشنز بلاول ابڑو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) غیر قانونی ذبح خانے میں کیڑے لگا گوشت کو جعلی رسیدیں اور نقلی مہریں لگا کر بیچنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2400کلو خراب،پانی لگا بیمار جانورکاگوشت پکڑ لیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑونے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چوہان روڈپر واقع غیر قانونی مذبح خانے میں کیڑے لگا گوشت پڑا تھا ۔

مذبح خانے کے مالک، قصائی محمد اعجاز کے خلاف مقدمہ درج، مالک فرار ہوگیا۔ بیمار جانور کو ذبح کر کے گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔ گوشت پیلا ہو کر خراب ہو چکا تھا ۔گوشت کو پریشر سے پانی لگانے والی مشینیںبھی برآمد کر لی گئیں۔ڈائریکٹرآپریشنز بلاول ابڑو نے مزید بتایا کہ علاوہ ازیں دی بریڈ لائن،بیسٹ وے بیکرز ،کوکونٹ پراسیسنگ یونٹ،گھی پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات،روشنی کے ناقص انتظامات،گندے فرش،اشیاء خوراک کی زمین پر موجودگی ،چوہوں کے فضلاجات، کاسمیٹک کلرز کا استعمال،دیواروں پر جالوں کی موجودگی،چکنے فرش،ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے ،دوران کام ملازمین کا جیولری پہننے،لال بیگ اور دیگر حشرات کی موجودگی،کوکونٹ کو کاسٹک سوڈا اوربلیچ سے دھونے اورجانوروں کی چربی سے تیار کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اور مائونٹ ہل، غازی فوڈز،بیک اینڈ بیکرزاور خمسہ بینکوویٹ ہال کو بالترتیب 4000,5000,4000,10,000اور مجموعی طور پر 23,000روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :