گوجرہ،مدعی و ملزم فریق میں صلح کے بعد عدالت نے قتل کے ملزم کو بری کردیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:42

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) مدعی و ملزم فریق میں صلح کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے ملزم کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 13جنوری2015کو تھانہ سٹی کے علاقہ سمن زار کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کوٹ امان اللہ گلی نمبر2کے رہائشی عبدالمجید کھوکھر کے جواں سال بیٹے حامد علی کو قتل کر دیا تھا اور بعد از تفتیش ملزم کی شناخت محمد زبیر ولد محمد رمضان ساکن 298ج ب گوجرہ کے نام سے ہی تھی اور پولیس نے چالان مرتب کرکے فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔

آئی این پی کے مطابق مقدمہ کی سماعت جاری تھی دوران سماعت دونوں فریقین میں صلح ہو گئی اور مدعی فریق نے عدالت میں ملزم کو معاف کر دیا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ ملک شفیق احمد نے ملزم کو مقدمہ قتل سے بری کرنے حکم جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :