حکومتی حلقوں میں قادیانیوں کا بڑھتا اثر و رسوخ تشویشناک ہے،پیر سید ریاض حسین شاہ

منکرین ختم نبوت کے ہمدرد اسلام و پاکستان کے دشمن ہیں،قادیانیوں کو مسلمان سمجھنے والے تجدید ایمان کریں، ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:42

حکومتی حلقوں میں قادیانیوں کا بڑھتا اثر و رسوخ تشویشناک ہے،پیر سید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی حلقوں میں قادیانیوں کا بڑھتا اثر و رسوخ تشویشناک ہے۔ منکرین ختم نبوت کے ہمدرد اسلام و پاکستان کے دشمن ہیں۔ قادیانیوں کو مسلمان سمجھنے والے تجدید ایمان کریں۔ قادیانی امت مسلمہ کا حصہ نہیں۔

قادیانیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی کے مجرمانہ فعل کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ آئین کی اسلامی شقوں کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔ مداخلت فی الدین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

درود والوں کو متحد، منظم اور متحرک کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان پر کڑا وقت آیا تو اہل سنت ملک بچانے کے لئے سب سے آگے ہوں گے۔ اس وقت پاکستان کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ دینی طبقے کو دیوار کے ساتھ لگانے کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ہم قرآن اور ایمان کی آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حکومتی وزراء طے شدہ دینی معاملات پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :