ڈی جی پی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تیمور خان کا کڑ کی والد ہ کی وفات پر محکمہ ملازمین کی فاتحہ خوانی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:42

کوئٹہ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)محکمہ تعلقا ت عامہ بلو چستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تیمور خان کا کڑ کی والد ہ ماجد ہ کی وفات پر جمعرات کے روز محکمہ کے آفیسران و اہلکاران نے اجتما عی طورپر مر حومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسما ند گان کوصبرجمیل عطا کر ے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء سیکر ٹری اطلاعات و تعلیم عبدالفتح بھنگر اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ لعل جان جعفر نے تیمور خان کاکڑ کی والد ہ کی وفا ت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے مر حومہ کی مغفر ت اور پسما ند گان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔