کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے پانچ پولیس اہلکارنصیرآباد میں سپرد خاک

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:40

جعفرآباد۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے پانچ پولیس اہلکارنصیرآباد میں سپرد خاک کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکوئٹہ کے علاقے سریاب میں خود کش حملے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے تھے جن میں سات پولیس اہلکاروں میں پانچ پولیس اہلکاروں کاتعلق نصیرآباد ڈویژن سے ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد ،جھل مگسی ،صحبت پور اور کچھی پہنچادی گئیں۔ جہاں ان کی آخری آرام گاہوں میں انہیں سپرد خاک کر دیاگیا۔ پولیس آفسران نے انہیں قومی پرچم اور سرکاری اعزازات کے ساتھ دفن کردیا۔ جعفرآباد کے تحصیل گنداخہ میں ایس ایس پی طارق مستوئی، اے ایس پی فہد کھوسہ، ایس ایچ او رحیم مری نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ان علاقوں میں غم وسوگ کی کیفیت طاری ہے۔ شہید ہونے والوں میں منیراحمد،عبدالرزاق،عبدافتح ،شاہ زمان اور معشوق علی شامل ہیں جبکہ جھل مگسی سے تعلق رکھنے والے دو پولیس اہلکار شکور احمد اور منصور شدید زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :