ڈیرہ مرادجمالی، سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:40

ڈیرہ مرادجمالی۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے گوٹھ سمندر خان میں ملزم ایازعلی نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسمات ارشادبی بی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :