سری لنکا کے وزیرِ کھیل نے فاسٹ بولر لستھ مالنگا کی درخواست مسترد کردی
مالنگا نے درخواست دی تھی لاہورٹی 20 انٹرنیشنل کے لیے علیحدہ ، تینوں میچوں کیلئے ایک ہی ٹیم منتخب کی جائے یہ حق کھلاڑیوں کا نہیں کہ وہ اپنی مرضی کے میچز کا انتخاب کریں کہ کس میں انھیں کھیلنا ہے اور کس میں نہیں، وزیر کھیل
جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:40
(جاری ہے)
وزیرِ کھیل کا یہ بیان دراصل پاکستان کے دورے پر جانے کے سلسلے میں سری لنکن حکومت کی جانب سے باضابطہ توثیق بھی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی کی یقین دہانی پر اپنا مثبت ردعمل ظاہر کرچکا ہے۔
خیال رہے کہ سری لنکا میں کرکٹ سمیت تمام ٹیموں کے سلیکشن کی حتمی منظوری کا اختیار وزارتِ کھیل کے پاس ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان بیس اکتوبر کو متوقع ہے۔لستھ مالنگا کے علاوہ کپتان اپل تھرنگا بھی پاکستان جانے سے انکار کرچکے ہیں لیکن دوسری جانب جن چالیس کھلاڑیوں نے پہلے پاکستان جانے کے سلسلے میں بورڈ کو اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے ان میں سے بھی متعدد نے اپنی رائے تبدیل کردی ہے اور وہ پاکستان جانے کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھبیس اور ستائیس اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل انتیس اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.