وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ ترکی سے قبل محمد عبداللہ گل کی ان سے ملاقات

خطے کی بدلتی سیاسی صورتِ حال ، افغانستان سمیت وزیرِ اعظم کے دورہ ترکی پر گفتگو کی گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:40

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ ترکی سے قبل محمد عبداللہ گل کی ان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیرِاعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دورہ ترکی سے قبل چیئرمین تحریکِ جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی سیاسی صورتِ حال ، افغانستان سمیت وزیرِ اعظم کے دورہ ترکی پر گفتگو کی گئی۔ چیئرمین تحریکِ جوانان پاکستان نے وزیرِاعظم سے کہا کہ دورہ ترکی کے دوران وہ ترک حکومت سے کے۔

پی۔کے۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی ریلیف آپریشن شروع کرنے کی درخواست کریں۔تا کہ ان صوبوں کی احساسِ محرومی کا خاتمہ ممکن ہو۔ افغانستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ دنیا کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کا قیام پاکستان کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن دشمن قوتوں کے پس پردہ ہاتھ بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان شاید خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کا کردار ضروری ہے ان کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ معشیت کے حوالے سے آرمی چیف کے بیان پر دونوں رہنمائوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا معشیت کے بارے میں بیان حقائق پر مبنی ہے ہمیں غیر ملکی قرضوں سمیت معاشی امور پر از سرِ نو پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ داعش و دیگر جنگجو گروپس سے لڑنے کے لئے قوم میں اتحاد واتفاق لازم ہے اور حکومت اور نوجوان مل کر اپنا کردار ادا کریں گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق