جمرود میں منشیات کی دکانیں مشروط طور پر کھولنے کااعلان

دکانوںمیں کسی قسم غیر قانونی اشیاء ،منشیات وغیرہ فروخت نہیں کی جا ئیگی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:29

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) جمرود کارخانوں مارکیٹ وزیر ڈھنڈ میں تقریبا تین سال سے بند منشیات کے دوکانیںاس شرط پر کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے ان میں کوئی غیر قانونی اشیاء ،منشیات وغیرہ فروخت نہیں کی جا ئیگی۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل تحصیلدار شکیل برکی پولیٹیکل ایجنٹ خیبر کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود کے خصوصی ہدایات پر کارخانوں مارکیٹ وزیرڈھنڈ میں منشیات کی وجہ سے بند کی گئی دوکانوں کی فزیکل انسپکیشن کرتے ہوئے کہاکہ ان دوکانوں کو اس شرط پر کھولا جائیگا کہ دوکانوں کے مالکان اس بات کی ضمانت دینگے کہ ان دوکانوں میں کسی قسم کی غیر قانونی اشیاء اور منشیات فروخت نہیں ہوگی اور ان دوکانوں کو مثبت کاروباری سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائیگا ۔

جبکہ پولیٹیکل تحصیلدار شکیل برکی نے موقع پر موجود کمانڈروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے بعد بھی ان دوکانوں میں کوئی غیرقانونی اشیاء کی فرخت ثابت ہوتی ہے تو فوری طور پر ان دوکانوں کو مسمار کیا جائے اور کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :