ملاگوری میں خاصہ دار فورس کی قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،کئی افراد موقع پر گرفتا ر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:26

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) جمرود کے سب تحصیل ملاگوری میں خاصہ دار فورس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مارکرکئی افراد موقع پر گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ملاگوری تحصیل کے تحصیلدار عجم آفریدی نے اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے قمربازی کے اڈے پر چھاپہ مارتے ہوئے ایک موٹرسائیکل ،ایک موٹر کار اور جواء کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ہے ۔اس موقع پر عجم آفریدی کا کہناتھا کہ ملاگوری تحصیل میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :