کوہاٹ غوریزئی میںضلعی پولیس کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد
جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:26
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ تیل و گیس کے وسائل پر پہلا حق علاقے کے عوام کا ہے لہٰذا ان ذخائر سے متصل علاقوں کو گیس کی جلد از جلد فراہمی کیساتھ ساتھ آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں اور متعلقہ دیہاتوں کے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرکے انکے مسائل و مشکلات کا بھر پور ازالہ یقینی بنایا جائے۔
کھلی کچہری میں عوام کی طرف سے سامنے آنے والے مسائل و مشکلات کا ہر ممکن حل تلاش کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاویداقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے کے عوام کیساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی اور آپکے مسائل کے ازالے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں کام کرنیوالی تیل و گیس تلاش کرنیوالی کمپنیوں کے حکام سے بھی ان مسائل پر متعدد مرتبہ اجلاس منعقد ہوئے ہیں لہٰذا مقامی لوگوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے سب سے پہلے آئل اینڈ گیس فیلڈ سے متصل گمبٹ کے آٹھ دیہاتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا جاچکا ہے۔ڈی پی او نے مقامی لوگوں کے آبنوشی،صحت،آمدورفت کے ذرائع(سڑکوں)اور زندگی کے دیگر بنیادی ضروریات کے علاوہ مقامی آبادی سے گزرنے والی آئل اینڈ گیس پائپ لائن سے متاثر ہونیوالی ذرعی اراضی جیسے مسائل کو متعلقہ محکموں کے ارباب اختیار کیساتھ مل بیٹھ کر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے ان تمام مسائل کا مستقل حل جلد تلاش کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ انکے مسائل و مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.