ٹل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:25

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ٹل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی حبیب اللہ نامی نوجوا ن سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ٹل پولیس نے بتایا کہ تحصیل ٹل کے علاقہ دلن میں حبیب اللہ نامی نوجوان پہاڑی کے نیچے بیٹھے تھے کہ اسی دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کے بعدعلاقہ مکینوں نے لاش باہر نکالی۔

متعلقہ عنوان :