ہنگو پولیس کی کارروائی،منشیات فروش سمیت2جرائم افراد گرفتار، دو عدد ہینڈ گرنیڈ اور منشیات برآمد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:25

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ہنگو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت2جرائم افراد گرفتارکرکے دو عدد ہینڈ گرنیڈ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پولیس نے علاقہ لودھی خیل اور توغ سرائے میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منہال حسین سمیت دو جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے دو عدد دستی بم، دو عدد پستول،35کارتوس،دو عدد چارجر اور دو کلو سے زائد چرس برآمد کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

ڈی پی او ہنگو احسان اللہ نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور اس مہم کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں علاقہ عوام اورمشران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :