خان عبدالقیوم خان ایک عظیم لیگی رہنما تھے ا،ملک عمران

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:25

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ملک سید عمران نے کہا ہے کہ خان عبدالقیوم خان ایک عظیم لیگی رہنما تھے اور اس نے مسلم لیگ کو ایک مضبوط قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23اکتوبر کو خان عبدالقیوم خان کی برسی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خان عبدالقیوم کی برسی بھرپور انداز مین منائیں گے ،انہوں نے تمام لیگی کارکنوں سے خان عبدالقیوم کی برسی میں شرکت کرنے کی اپیل کی ،انہوں نے کہا کہ خان عبدالقیوم کی برسی کا انعقاد ہمیں اس کی خدمات اور قربانیوں کی یاد دلاتی ہے اور لیگی کارکنوں میں ایک جوش اور جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔