گورنرخیبرپختونخواسے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:24

گورنرخیبرپختونخواسے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)پشاورمیں متعین امریکی قونصل جنرل ریمنڈمک گراتھ نے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہیں اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص فاٹا اور صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرگفتگوکی۔ اس موقع پر صوبے اورفاٹا کیلئے یوایس ایڈکے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ٹموتھے ڈونے اوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔