اے این پی کے زیراہتمام22اکتوبرکے جلسہ کیلئے لائحہ عمل تیار،اسفندیارولی خطاب کرینگے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور پی کے فور عہدیداروں اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کا ایک اجلاس زیر صدارت سنگین خان اور نواب علی یوسف زئی منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ اور این وائی او کے مرکزی رہنما پلوشہ بشیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء میں طارق الزمان‘ انجینئر محمد عقیل‘ ارسلان خان ناظم‘ کفایت اللہ اورکزئی‘ سید ظاہر ایڈووکیٹ‘ محمد سعید خان اور محمد سمیع کے علاوہ نواں کلی شہید آباد کے این وائی تنظیم کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 22 اکتوبر کو 2 بجے انقلاب رود این اے فور خوشدل خان ایڈووکیٹ کے جلسے میں شرکت کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا اس جلسہ سے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان خطاب کرینگے یہ فیصلہ بھی ہوا کہ 22 اکتوبر کو 2 بجے پی کے فور کے دفتر سنہری مسجد روڈ سے صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ کی قیادت میں جلوس روانہ ہو گا تمام وارڈز صدور اور کابینہ کے عہدیداروں اور قوم پرست عوام سے استدعا کی جاتی ہے کہ اس جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے تیاری شروع کریں۔