کسی بھی سرکاری محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران اور اہلکار عوام کی خدمت کر کے اپنا فرض پورا کریں،ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:16

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) کسی بھی سرکاری محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران اور اہلکار عوام کی خدمت کر کے اپنا فرض پورا کریں ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈایئریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے جہلم میں منعقدہ کھلی کچہری میں تمام محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے بعد کیا ،عوام کی کثیر تعد اد موجود تھی جبکہ ڈایئریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن جنید ابراہیم سرکل افسر طاہر عباس کے علاوہ تمام محکموں کے افسر ان موجود تھے ایڈیشنل ڈایئریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے عوام کے مسائل سنے جن میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،محکمہ مال، پولیس اور دوسرے محکموں کے خلاف عوام نے درخواستیں دیںجس پر انہوں نے حکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام پر فرض ہے کہ بدعنوانی فروغ دینے کی بجائے اس کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ خادم اعلیٰ پنجاب ہر سطح پر میرٹ پر کام کر کے کرپشن کے خاتمہ کا تہیہ کیے ہوئے ہیں ۔جس کو ڈایئریکٹر جنرل پنجاب بریگیڈئیر(ر) مظفر علی رانجھا اپنی ٹیم کے ہمراہ پورے پنجاب میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت پورا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹی درخواستوں کی بجائے صیحح شکایت کرکے مقدمہ کی پیروی کریں تاکہ بددیانت لوگوں کے خلاف کاروائی ہو اور کرپشن کا خاتمہ ہو۔

متعلقہ عنوان :