ْ میاں چنوں ، پٹرولنگ چیک پوسٹ پل مسافر پر تعینات اہلکار کی نشے میںدھت سرعام غنڈہ گردی

گاڑیوںاورموٹرسائیکل سواروں کو روک کر گالی گلوچ اور دھکے ،ملک شہبازودیگر کا اعلی حکام سے کارراوائی کا مطالبہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:16

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پٹرولنگ چیک پوسٹ پل مسافر پر تعینات اہلکار محمد ذیشان کی نشے میںدھت سرعام غنڈہ گردی ، گاڑیوںاورموٹرسائیکل سواروں کو روک کر گالی گلوچ اور دھکے ،ملک شہبازودیگر کا اعلی حکام سے کارراوائی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے مشہور قصبہ وجھیانوالہ کے رہائشی سیاسی وسماجی کارکن ملک شہباز حسین بھارہ نے آزاد پریس کلب وجھیانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں گذشتہ روز میںاپنے کزن ملک قمر کے ساتھ اپنی گاڑی پرخانیوال سے اپنے گھر آرہا تھا کہ پٹرولنگ چیک پوسٹ پل مسافر پر تعینات اہلکاروں محمد ذیشان،محمد روف ودیگر نے مجھے روک کر کاغذات وغیرہ مانگے میں نے مکمل کاغذات دیکھائے اور روکنے کی وجہ پوچھی تونشے میں دھت محمد ذیشان نے گالی گلوچ اور دھکے دینا شروع کر دیے اسی دوران میرے علاوہ بھی انہوں نے کئی موٹرسائیکل سوار اور گاڑیوں کو روک کر اسی طرح غنڈہ گردی کی میں نے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس خانیوال کو بھی تحریری طور پر بتایا مگر تاحال ان اہلکاروں کے خلاف کوئی کارراوائی نہیں ہوئی مبینہ اطلاع کے مطابق محمد ذیشان کی کرتوں کے بارے میںپہلے بھی علاقہ معززین ڈی پی او خانیوال اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس کو بتا چکے ہیں میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ہتک آمیزرویہ اختیار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری انکواری کرتے ہوئے کارراوائی کی جائے اس بارے میں پٹرولنگ چیک پوسٹ پل مسافر پر تعینات اہلکاروں محمد روف ودیگر سے پوچھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کردیا جبکہ محمد ذیشان نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں مجھ سے پوچھنے والے صحافیوں کی اوقات جانتا ہوں خبریں لگانے سے کچھ نہیں ہوتا۔

۔۔