سیالکوٹ،فیکٹر ی اور گھر میں آگ لگنے سے 6لاکھ روپے سے زائد کا سامان جل کر راکھ ہو گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)فیکٹر ی اور گھر میں آگ لگنے سے 6لاکھ روپے سے زائد کا سامان جل کر راکھ ۔تفصیلات کے مطابق مدثر شہد روڈ پر واقع پائلٹ سیونگ کارپوریشن نامی فیکٹری مالک عامر کے مطابق ریسکیو1122کے اہلکاروں کے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالینے کی وجہ سے ۲کروڑ کامزید نقصان ہونے سے بچ گیا جبکہ آگ کی وجہ سے نقصان صرف4لاکھ کا ہوا۔

(جاری ہے)

جلنے والے سامان میںپرنٹر ،فرنیچر، کپڑا اور لیدر وغیرہ شامل ہیں۔آگ لگنے کا دوسرا واقعہ گلشن اقبال پارک کے پاس واقع محمد ندیم کے گھر میں پیش آیا جہاں گزشتہ شب شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔مالک مکان محمد ندیم کے مطابق ریسکیو1122کے اہلکاروں کے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالینے کی وجہ سی2لاکھ کامزید نقصان ہونے سے بچ گیا جبکہ آگ کی وجہ سی۲لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سا مان جل کر راکھ ہو گیا۔ جلنے والے سامان میںفرنیچر، کپڑا اورلکڑی وغیرہ شامل ہیں۔