Live Updates

ْ تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون میں رہتے ہوئے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا ہے، عمر ڈار

ملک میں مک مکائو، کھائو پیو اور مفادات کی سیاست ہو رہی ہے، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عوام کے پاس جا رہی ہے،حکمرانوں کوجان لینا چاہیے اب دعووں سے کام نہیں چلے گا، کارکنوں سے خطاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:16

ْ تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون میں رہتے ہوئے عوام کے مفادات کا ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون میں رہتے ہوئے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا ہے ،ملک میں مک مکائو، کھائو پیو اور مفادات کی سیاست ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عوام کے پاس جا رہی ہے۔ حکمرانوں کوجان لینا چاہیے اب دعووں سے کام نہیں چلے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی محلہ میں پی ٹی آئی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنا ن سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری اخلاق احمد ،سابق وزیر مذہبی امور آزاد کشمیر صاحبزادہ حامد رضا ،میاں شکیل ایڈووکیٹ بھی مو جو د تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران کبھی بھی طاقتور کا احتساب نہیں ہونے دینا چاہتے اور وہ ہمیشہ لوٹ مار کر کے بھی بچ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے،جب تک کرپٹ حکمران اقتدار پر قابض ہیں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا یہی وجہ ہے کہ اب عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں،اندھیرے مٹانے والے عوام کو بجلی تو فراہم نہیں کر سکے البتہ گیس کی عدم فراہمی سے لوگوں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت کی دعوئوں اور نعروں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے،عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے کشکول توڑنے کے دعوے دار ن لیگ قرضہ لیگ بن چکی ہے۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگلے چھ ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ کا عندیہ عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے۔عوام تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا ساتھ دے کر ظالم اور کرپٹ حکمرانوں سے ہمیشہ ہیمشہ کیلئے نجات حاصل کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :