سیالکوٹ،کوڑے کے ڈھیر سے نومولود کی نعش برآمد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)کوڑے کے ڈھیر سے نومولود کی نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھا اڈہ سے کوڑا دان میں پڑی ہوئی ایک نومولود بچے کی نعش کو شہریوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے شاپر میں لپیٹی ہوئی نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد سپرد خاک کرنے کیلئے ایدھی ویلفیئر فائونڈیشن کے حوالے کردیا۔