سیالکوٹ کے بزنس مین قابل تحسین ہیں جنہوں ایئر پورٹ جیسے بڑے منصوبے کو نجی شعبہ کے تحت مکمل کیا، نارویجن سفیر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان میں ناروے کے تعینات سفیر تورے نیڈرب نے کہا سیالکوٹ کے بزنس مین قابل تحسین ہیں جنہوں ایئر پورٹ جیسے بڑے منصوبے کو نجی شعبہ میںمکمل کیا میں اس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خواجہ خاور انور چیئرمین سیال ،وائیس چیئرمین اصغر سہیل، نعیم ہیلی فیکس ،سابق چیئرمین ڈائریکٹر چودھری اشفاق،جی ایم چودھری نواز، طارق بیگ ،نواز طور، ملک اشرف اعوان اور عبداشکور مرزا بھی موجود تھے انہوں نے مذید کہا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بزنس کمیونٹی کو سفری سہولیات میں آسانیاں پیدا ہونگی اس سے سیالکوٹ انڈسٹری کا بزنس بڑھے گااور دنیا کے بزنس میں کاروبار کے لئے سیالکوٹ کا رخ کریں گے۔

اجلاس میں خواجہ خاور انور چیئرمین سیال ،وائیس چیئرمین اصغر سہیل نے ناروے کے سفیر تورے نیڈرب کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔