پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد میں جلسہ تاریخ ساز ہوگا، افتخار شہزادہ

کارکن منظم ہو رہے ہیں آئندہ انتخابات میں اسلام آباد کی سیاست میں گھس بیٹھو ں کو نکال دیں گے، صدر اسلام آباد سٹی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد میں جلسہ تاریخ ساز ہوگاا ور یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا۔ ایک بیان میں افتخار شہزادہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن منظم ہو رہے ہیں آئندہ انتخابات میں اسلام آباد کی سیاست میں گھس بیٹھو ں کو نکال دیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی سٹی صدر نے کہا کہ شہر کے عوام موجودہ ایم این اے کی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں۔ شہر مسائل کا شکار ہے ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا ایم این اے مفرور اور پی ٹی آئی کا اشتہاری ہے جو عوام سے چھپ رہے ہیں۔ افتخار شہزادہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کی نئے سرے سے تعمیر ہوگی اور محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنایاجائے گا جو فلاحی ریاست ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک