اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی کا تھانہ صدر کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار ناراضگی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:09

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے تھانہ صدر کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل ضیا الحق کی سرابرہی میں ایک ٹیم تشکیل دی اورہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام تروسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معا شرے کے ناسور وں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے اس سلسلہ میں گذشتہ روزتھانہ صدر اوکاڑہ کی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انجمن مزارعین کے زیر اثر علاقہ سے رابری کے خطرناک گینگ کے پانچ میں سے تین ڈاکوسرغنہ عبداللہ بھٹی سمیت ،محمد عمران اور سلیمان عرف سنی کوگرفتارکرلیا جبکہ دوڈاکو فرار ہونے میںکامیا ب ہوگئے ۔

بدنام زمانہ روڈ ڈکیتی کایہ گینگ اوکاڑہ اور اس کے ملحقہ اضلاع میں راہزنی کی وارداتیںکرتے تھے یہ گینگ جی ٹی روڈاور بائی پاس سے ملحقہ سٹرکوں پر ڈکیتیا ں کر کے انجمن مزارعین کے زیر اثر علاقے میں روپوش ہوجاتا تھا جن سے کافی تعداد میں لوٹا گیا مال موٹر سائیکلیں ، موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے ابتدائی طورپر ملزمان نے درجن سے زائد ڈکیتی کی خطر ناک واردتیںکرنے کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کے ساتھیوں کو جلد از جلد گرفتا ر کر لیا جائے گا جس کے بعد مزید انکشافات کی توقع ہے سماج دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں انکو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کو انکی حلال محنت کی کمائی سے محروم کر نے والے یہ بھیڑیے قانون کے کٹہرے میں موجود ہیں انکو اور انکے ساتھیو ں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

متعلقہ عنوان :