اوکاڑہ، کوئٹہ پولیس وین میں خود کش دھماکہ موجودہ حکمرانوں کی کار کرد گی پر سوالیہ نشان ہے،ڈاکٹر محمد طاہر القادری

سکیورٹی فورسز اپنی جان کے نذرانے دے رہی ہے اور کرپٹ حکمران عیا شیوں میں مصروف ہیں، سر براہعوامی تحریک

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:09

اوکاڑہ، کوئٹہ پولیس وین میں خود کش دھماکہ موجودہ حکمرانوں کی کار کرد ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹرپروفیسر محمد طاہر القادری نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس وین میں خود کش دھماکہ موجودہ حکمرانوں کی کار کرد گی پر سوالیہ نشان ہے سکیورٹی فورسز اپنی جان کے نذرانے دے رہی ہے اور کرپٹ حکمران اپنی عیا شیوں میں مصروف ہیں صدر پاکستان ممنون حُسین کے بیان نے یہ ثابت کر دیا کہ مو جودہ حکمران انتہائی کرپٹ ہے نواز شریف انکا سردار ہے 14ہزار آٹھ سو ارب کا جو قرضہ نواز حکومت نے لیا وہ کہاں گیا ابھی بھی کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا قائد اعظم ؒ نے ملکِ پاکستان کو اِسلام کے نام پر بنایا اِسلام سچائی کا نام ہے اِن کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن ستان بنا دیا ہے یہ جھوٹے اور قاتل لوگ ہیں اللہ کے قہر سے بچیں ورنہ انکا حال نمرود جیساہو گااللہ نے اِنکو پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے کہ یہ لوگ کتنے سچے ہیں 14بے گناہ افراد کا خون سر چڑ کر بول رہا ہے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ پی اے ٹی میڈیا سیل میں وڈیو لنک سے خطاب کر تے ہوئے کیااِس موقع پر ضلعی صدر پی اے ٹی محمد حفیظ قادری، قاری مظہر فرید سیال ، علی حسنین سنگوکا ،نبید الحق فاروقی،کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ ہم تو شروع دن سے ہی کہ رہے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا خون اپنا حساب لے گا اور بتا ئیگا کہ ہم نے مصطفووی انقلاب میں اپنے خون کا نزرانہ دیا ہے اللہ پاک کو اپنے محبوب ﷺکے نام لے واہ بندوں کا خو ن کیسے معاف کردیگا