فیصل آباد، بجٹ سے قبل منی بجٹ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کی عکاسی کرتاہے،خالدمحمود چوہدری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) ریلوے پریم یونین کے مرکزی نائب صدر خالدمحمود چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل منی بجٹ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کی عکاسی کرتاہے۔حکمرانوں نے گزشتہ سواچاربرسوں کے دوران قوم کو کسی بھی قسم کاریلیف فراہم نہیں کیا،وفاقی حکومت کی جانب سی25ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا سراسرظلم اور عوام پر مہنگائی کابم گرانے کے مترادف ہے۔

حکمران ہوش کے ناخن لیں،عوام کی زندگی اجیرن بنانے کاسلسلہ فی الفور بند کرتے ہوئے اس ظالمانہ اضافے کو واپس لیاجائے۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن پرہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرملک بشیر،بائوطاہر، باسط شفیق ،محمد آصف جاوید،محمد نعیم اختر،محمد رمضان،عمران کاہلوں ،عدنان خٹک،محمد یونس بٹ، نادر شاہ، ظہیرالدین بابر، نورالدین اور دیگر زونل ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو جھولیاں بھربھرکو ووٹ ڈالنے والے اس وقت جھولیاں اٹھااٹھاکر بددعائیں دینے پر مجبور ہیں۔لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں اور ڈنگ ٹپائوپالیسیوں کی بدولت امیر اور غریب کے درمیان تفریق بڑھ چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ امیر پہلے سے زیادہ امیر اور غریب پہلے سے زیادہ غریب ہوگیا ہے۔رہی سہی کسر ذخیرہ اندوزوں ،گرانفروشوں اور دکانداروں نے خود ساختہ نرخ بڑھاکرپوری کردی ہے۔پوراملک کرپٹ مافیا کے رحم وکرم پر ہی

متعلقہ عنوان :