عارف والا، پاکستان سمیت دنیابھر میں اوسٹیوپروسس سے بچائو کا دن کل منایا جائے گا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:48

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں اوسٹیوپروسس مرض سے بچائو (ہڈیوں کے کھوکھلا پن ) کا دن کل20اکتوبربروز جمعة المبارک کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں کو کمزور کرنے والی بیماری اوسٹیوپروسس کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے مختلف این جی اوز اور محکمہ صحت کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھر میں آگاہی واکس ،سیمینارز اور تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں ڈاکٹرز اور پروفیسر ز اوسٹیوپروسس بیماری سے بچائوکا متعلق آگاہی فراہم کریں گے اوسٹیوپروسس مرض کی نشانی کمر میںہلکا ہلکا درد محسوس برقرار رہنا

متعلقہ عنوان :