حلف نامے میں تبدیلی کے کرداروں کو جیلوں میں ڈالا جائی,پیر سید منور حسن جماتی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) عالمی ختم نبوت فائونڈ سجادہ نشین و جانشین چیئرمین امیر ملت پیر سید منور حسن جماتی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حلف نامے میں تبدیلی کے کرداروں کو جیلوں میں ڈالا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو 21 کروڑ عاشقان مصطفیؐ اس کے ل ئے جان ومال کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے کیونکہ ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نظام میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے ناکام ونامراد ہونگے اور اب تک حلف نامے میں تبدیلی کے کرداروں کو جیلوں میں نہیں ڈالا گیا جس کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے اور پردے میں چھپے ہوئے چوروں کو سزا نہیں مل جاتی انہوں نے کہا ہے کہ مر زئیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے میں پیر سید جماعت علی شاہ نے اہم کردار ادا کیا ان کی خدمت کو نظرا نداز نہیں کیا جا سکتا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ختم نبوت کے تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے ناکام اورنامراد ہونگے حکمران عقیدہ ختم نبوت کے مجرموں کی سر پرستی سے باز آجائے اور اپنی صفوں میں موجود قادیانی لابی کو باہر نکال کر جیل میں ڈال دیں ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دیں اور اب تک مجرم اسمبلی میں کیو ں بیٹھے ہے وہ وزیر ہوں یا مشیر انہیں اسمبلی سے کیوں نہیں نکالا گیا حکومت نے ابھی تک ان سے لا تعلقی کا اعلان کر کے انہیں جیل میں کیوں نہیں ڈالا جب تک یہ مجرم ایوان میں بیٹھے ہیں ہم ان کو سزا دلوائے بغیر چین نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ملک کی21 کروڑ عاشقان مصطفی جان کی بازی لگانے کو تیار ہے انہوں نے حکمرانوںکو متنبہ کیا کہ اسلام کے خلاف کسی ساز ش کو تسلیم اور برداشت نہیں کرینگے کیونکہ حکومتیں وزراء کا قادیانیوں کا حمایت کر نا ایک طے شدہ ایجنڈہ معلوم ہو تا ہے اور یہ فتنہ ملک وقوم کے استحکام کیلئے خطرہ ہے اس کے خاتمے کیلئے تمام مشاخ وعلماء باہر نکلیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو قرار واقعی سزادیں اور قادیانیوں کو اعلیٰ عہدے سے ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :