نواز شریف 22 اکتوبر کو لندن سے لاہور واپس پہنچیں گے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:48

نواز شریف 22 اکتوبر کو لندن سے  لاہور واپس پہنچیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 22 اکتوبر کو واپس لاہورپہنچیں گے۔

(جاری ہے)

( ن) لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہونگے ۔وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے 22 اکتوبر کی صبح 4 بجکر 40منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتریں گے جبکہ لاہور پہنچنے پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ائیرپورٹ سے جاتی امراء روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :