وزیرداخلہ احسن اقبال کی کر پشن کے خاتمہ کے لئے زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت ، ایف آئی اے سے کالی بھیڑیں فارغ کرنے کا حکم

سوشل میڈیا پر انتہا پسندی، خلفشار اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، ملک دشمن قوتیں سوشل میڈیا کو آلہ بنا کر معاشرے میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں ،ایف آئی سائبر کرائم کی روک تھام کے متحرک کردار ادا کرے، ایف آئی اے کارکردگی کا جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:48

وزیرداخلہ احسن اقبال کی کر پشن کے خاتمہ کے لئے زیرو ٹالیرنس پالیسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کر پشن کے خاتمہ کے لئے زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے سے کالی بھیڑیں فارغ کرنے کا حکم دیدیا ہے ، وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے جمعرات کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت اجلاس میں ایف آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ ،اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے وزیر داخلہ کو بریفنگ بھی دی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ایف آئی اے سے کالی بھیڑیں فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم نو کی جائے اور مثالی ادارہ بنایا جائے ،نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ جرائم پہ قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے،ایف آئی اے اکیڈمی کی تنظیم نو کر کے اسے تربیت کا مثالی ادارہ بنایا جائے، دوست ممالک سے افسران کو تربیتی پروگراموں میں شامل کیا جائے ، اجلاس میں وزیر داخلہ نے افسران کوائیرپورٹ پر مسافروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے روک تھام کے لئے موثر عملی اقدامات اٹھائے جائیں،انسانی سمگلنگ کی وجہ سے ملک کی بین الاقوامی ساکھ پر منفی اثر پڑتا ہے،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیر داخلہ نے نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر انتہا پسندی، خلفشار اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں کیوں کہ ملک دشمن قوتیں سوشل میڈیا کو آلہ بنا کر معاشرے میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں ،ایف آئی سائبر کرائم کی روک تھام کے متحرک کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بالخصوص سعودی عرب میں پیشہ ور گداگر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے فوری طور پر ان کے خلاف کاروائی کرے ، وزیر داخلہ نے اجلاس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو بہتر مراعات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں ۔