زرعی فارم ہاؤسز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت

سی ڈی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،عدالت نے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کارروائی تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:46

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) زرعی فارم ہاؤسز سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سی ڈی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جبکہ عدالت نے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کارروائی تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسلام آباد ایگروفارم ہاوسز ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ تمام فریقین کو مہیا کرنے کی ہدایت کردی جبکہ دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ حامد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست آئی ہے،تمام وکلا موجود ہوں گے توکاروائی آگے بڑھائی جاسکے گی، ان کا کہنا تھا کہ کیس کو سنیں گے سردخانے میں نہیں ڈالیں گے،بعدازاں سپریم کورٹ نے سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔