ْشورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میںچوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں بے قابوشہری پریشان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:46

شورکوٹ چھاؤنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میںچوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں بے قابوشہری پریشان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رفیقی چوک میں رات کی تاریکی میں 3دکانوں میں چوری،رائل سٹور،حیدر گلاس اور نجی کورئیر سروس شاپ کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کیش اور دیگر سامان لے اڑے جبکہ دن دیہاڑے ڈاکٹر سلیمی سٹریٹ میں کھڑی عبدالرزاق کی موٹر سائیکل نمبری TSL2111گھر کے باہر سے چوری ہوگئی اور چند روز میں کئی موٹر سائیکلیں شہر سے غائب ہوچکی ہیں اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافے پر شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے جبکہ پولیس مکمل بے بس ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ گشت پر مامور 15کا کام صرف موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے بہانے روزانہ ہزاروں روپے اکھٹے کرتے ہیں جس کیلئے اہلکاروں نے کچھ جگہ مخصوص کر رکھی ہے جس میں ریلوے پانی والی ٹینکی اور ریلوے کیبن کی آؤٹ پر کھڑے ہو کر اچانک روکتے ہیں جس سے کئی راہگیر گرِ کر زخمی بھی ہو چکے ہیں ۔شہریوں نے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او جھنگ چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا15عملے کا فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :