مخالفین ہار کے خوف سے بہانے تلاش کررہے ہیں، اب بھاگنے نہیں دیں گے، تحسین فواد

شہریوں کو بہتر علاج معالجہ اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ(ن)

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ مخالفین ہار کے خوف سے بہانے تلاش کررہے ہیں، اب بھاگنے نہیں دیں گے ،عمران خان کے کیس میں جتنے مواقع انہیں ملے انہوں نے اتنے ہین یو ٹرن لئے، شہریوں کو بہتر علاج معالجہ اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اگر ریاست یہ نہیں کرسکتی تو وہ پھر کس کام کی ہے ، عوام کو اگر آج علاج اور تعلیم کی سہولتیں میسر نہیں ہیں تو اس کی وجہ سابق حکمرانوں،زرداریوں اور آمروں کی اربوں، کھربوں روپے کی کرپشن ہے - کاش غریب قوم کے وسائل پر ڈاکہ نہ ڈالا جاتا اور قومی وسائل کو بے دردی سے نہ لوٹا جاتا تو آج ملک کے ہر شہری کو بہترین تعلیم اور علاج کی سہولتیں میسر ہوتیں-ملک میں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملااور انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جارہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلے نہیں۔