ملاکنڈ ،بٹ خیلہ سٹی میں 6کروڑ کا اہم پراجیکٹ محکمہ بلدیات اور ٹی ایم اے کی نا اہلی کی وجہ سے اپنی تکمیل کا منتظر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:46

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء)بٹ خیلہ سٹی میں 6کروڑ کی خطیر لاگت کا زیر تعمیر ٹائون ہال کا اہم پراجیکٹ محکمہ بلدیات اور ٹی ایم اے کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپنی تکمیل کا منتظرہے جبکہ مقامی عوامی نمائندوں کی اس بارے خاموشی پر سماجی ادبی اور سیاسی حلقوں نے سخت تنقید کی ہے اور صوبائی وزیر وسیکر ٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ مثبت وتعمیری سرگرمیاںکے فروغ کے اس اہم منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اے این پی و پی پی کے سا بق مخلوط دور حکومت کے وزیر خزانہ انجینئر محمد ہمایون خان نے علاقے کے ادبی و سماجی حلقوں کے پر زور اصرار پرصو بے کے 2013-14 ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بٹ خیلہ میں ٹائون ہال کی تعمیر کی منظوری د ی اوراسے اپنے مرحوم والد سابق وفاقی وزیر محمد حنیف خان میموریل ہال کے نام سے منسوب کر دیا جس کا ٹھیکہ صوبے کی معروف تعمیراتی کمپنی فضل کریم کنسٹریشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے حا صل کیا پی سی ون کے مطابق کمپنی نے مقررہ مدت میں بلڈنگ کی تعمیر مکمل کر لی ہے تاہم محکمہ بلدیات کی نا اہلی اورٹی ایم اے سٹاف کی کسی بڑے پراجیکٹ میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے پی سی ون میں بلڈنگ کی چار دیواری اور فرنیچروغیرہ کی لاگت شامل نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ منصوبہ ادھورا رہ گیا عمارت کی تکمیل کے بعدٹی ایم اے نے دوبارہ ایڈیشنل ورکس جن میں بونڈری وال سیٹنگ فر نیچر سائو نڈ سسٹم ائیر کنڈیشننگ وغیرہ شامل ہے کیلئے محکمہ بلدیات سے مذید فنڈکی ڈیمانڈ کی اور گذشتہ ڈیڑھ سال سے یہ معاملہ تاخیرکا شکار ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ضلع ناظم احمد علی شاہ اور تحصیل ناظم فضل واحدکی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریںتاکہ عوامی اہمیت کا حا مل یہ اہم پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے اور سماجی وادبی حلقے اس مستفید ہوں