موسم سرما کی آمد پر ہونے والی سموگ کے پیش نظراس بار مثبت اور بہتر حکمت عملی اختیارکی جارہی ہے ، زکیہ شاہنواز

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:42

موسم سرما کی آمد پر ہونے والی سموگ کے پیش نظراس بار مثبت اور بہتر حکمت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہاکہ گزشتہ سال موسم سرما کی آمد پر ہونے والی سموگ کے پیش نظراس بار مثبت اور بہتر حکمت عملی اختیارکی جارہی ہے ہمارے پاس اس وقت ائیر مانیٹرنگ کے 6اسٹیشنز مکمل طور پر آپریشنل ہیںجو فضا ء میں پید اہونے والی آلودگی کے پارٹیکلز کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھارت اپنے مختلف علاقوں یوپی،انبالہ اورامرتسروغیرہ میں چاول کی باقی ماندہ فصلوںکو آگ لگائے ہوئے ہے ہواکا رخ سازگار ہونے کی بنا پر ابھی تک پاکستان اس کی زدسے بچا ہواہے لیکن ہم نے قبل از وقت ہی تما م متعلقہ اداروں کو سموگ کی صورت احوال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں اس ضمن میں محکمہ زراعت کو سخت ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ کسی طور پر بھی کسانوں کو فصلوں کو آگ نہ لگانے دیں تاکہ ہم خود سے اپنے لیے پالوشن پیدا نہ کریں محکمہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے تدارک اور ٹریفک جام جیسی صورت احوال پیدا نہ ہونے کے حوالے سے بر وقت اقدامات کرے ہوم ڈیپارٹمنٹ تمام اضلاع میں کوڑے کو آگ لگانے والے کے خلاف دفعہ 144سے متعلق احکامات جاری تاکہ دوران سمو گ کہیں بھی کوڑے کو آگ لگانے سے شہری باز رہیں تمام محکمے اپنے اپنے اصول و ضوابط کے تحت اپنے اپنے فرائض انجام دیں محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے لاہور اور گردو نواح میں فضائی آلودگی کا موجب بننے والے صنعتی یونٹس اوررات کوغیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والوںکے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے تاکہ انہیںکاربن کے اخراج سے باز رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار آج یہاںصوبائی وزیر نے محکمہ تحفظ ماحول کے سیکرٹریٹ میں سموگ کے حوالے سے کیے جانے والے ا قدامات سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی اسٹیشنز کی ریڈنگ سے سکولوں کے بند ہونے کا تعین کیاجائے گا اور بروقت معلومات محکمہ تعلیم کودی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اینٹوںکے بھٹوںکے مالکان کے ساتھ مشاورت کاعمل جاری ہے جلد از جلد ہمیںپنجاب میں ماڈرن ٹیکنالوجی پر مبنی ماحول دوست بھٹے نظر آئیںگے۔اجلاس میں سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب نے موجودہ محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی اس موقع پر محکمہ ٹریفک پولیس ،ایل ڈی اے ،تعلیم ،موسمیات اور زراعت کے نمائندگان نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :